بھارت کی معروف اداکارہ گوہر نے خان نے ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کو ’لوزر‘ کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی۔
بھارتی اداکارہ گوہر خان نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں مصر کے خلاف ارجنٹائن کی ڈرامائی اور متنازع فتح کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو "لوزر” کہہ کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ارجنٹائن نے منگل کے روز میچ کے آخری لمحات میں دو گول کے خسارے کو ختم کرتے ہوئے مصر کے خلاف 2-3 سے شاندار واپسی کی اور کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔
اس سنسنی خیز میچ پر انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے گوہر خان نے ایک اور کانٹینٹ کری ایٹر کی شیئر کردہ ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کیا اور ارجنٹائن کے سپر اسٹار پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ کتنا لوزر ہے، میسی نہیں بلکہ میسی (میسی کا مطلب گند یا افراتفری بھی بنتا ہے)۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔



