site
stats
پاکستان

ملتان:معمولی تلخ کلامی پرگارڈ کی فائرنگ ،طالبعلم زخمی

ملتان: ملتان شہر میں معمولی تلخ کلامی پرکالج کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے طالب علم کو زخمی کردیا۔

تفصٰلات کے مطابق گورنمنٹ ایمرسن کالج کے طالبعلم محمد شہباز یوسف اورسکیورٹی گارڈ میں کسی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پرگارڈ نے فائرنگ کرکے طالب علم کو زخمی کردیا۔

زخمی شہباز کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق شہباز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top