The news is by your side.

Advertisement

مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی، صدرِمملکت کی حاضری

کراچی: قائداعظم محمد علی جناح کے 139ویں یومِ پیدائش کے موقع پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں صدرمملکت ممنون حسین کی شرکت، ملٹری اکادمی کے چاق وچوبند دستے نے اپنے فرائض سنبھال لئے۔

تفصیلات کے مطابق آج قائداعظم کے یوم پیدائش پرصدرِمملکت ممنوب حسین نے مزارِقائد پرحاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پرصدرممنون حسین نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کی اتحاد، ایمان کی تلقین کو دوبارہ تازہ کرنا چاہئے۔

اس موقع گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد بھی صدرمملکت کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پرمزارقائدپرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے موقع پرمزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل ندیم رضا نے انجام دیئے۔

پروقارتقریب میں شاندارپریڈ ہوئی اورقائد اعظم کی پاکستان کے لیے لازوال قربانیوں کوسلامی پیش کی گئی۔

تقریب کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبنددستے نے مزارقائدپرحفاظت کے فرائض سنبھال لیئے۔

تقریب میں اعلیٰ سول اورتینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں