تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

بھارتی شہری دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

دہلی: بھارتی تاجر اور اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی 137.4 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ایشیائی شخص بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں ٹاپ تھری میں شامل ہوا ہے، رواں برس بھارتی تاجر کے اثاثوں میں اب تک 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی میں انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بنے تھے۔

دنیا کے امیرترین شخصیات کی فہرست میں ایلون مسک 251 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے ساتھ پہلے، جیف بیزوس 153.4 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، برنارڈ آرنلٹ 136 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے جبکہ بل گیٹس 117 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -