جنوبی افریقہ کےخلاف عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ سامنے آگیا۔
بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار 2024 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی ہوم ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کا شکار ہوا تھا، اب محض ایک سال سے بھی کم عرصے کے وقت میں اسے ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2-0 کی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ پہلا موقع ہے جب پروٹیز نے 25 سالوں میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے اور بھارت کو اس کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی شکست دیتے ہوئے 408 رنز سے ہرایا۔
بھارتی ٹیم کی اس مایوس کن پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اکثر بھارتی شائقین نے گوتم گمبھیر کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تاریخ کی چند عبرتناک ترین شکستوں میں سے ایک کا شکار ہونے پر بھارتی فین سیخ پا ہیں، گوتم گمبھیر اور اجیت اگرکےلیے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
2ND Test. WICKET! 62.1: Nitish Kumar Reddy 0(3) ct Kyle Verreynne b Simon Harmer, India 138/8 https://t.co/Wt62QebbHZ #TeamIndia #INDvSA #2ndTest @IDFCfirstbank
— BCCI (@BCCI) November 26, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ گوتم گمبھیر اور اجیت آگرکر کو فوری طور پر ہٹا دیں، ایک اور شخص نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ گوتم گمبھیر کے دور میں خوش آمدید۔
ایکس کی پوسٹ میں بھارتی شہری نے ٹیسٹ میچ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گوتم گمبھیر کو برطرف کیا جائے۔
ایک شخص نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا کہ کتنا شرمناک سلسلہ ہے!! اجیت اگرکر اور کوچ گوتم گمبھیر کو شرم آنی چاہیے، آپ کرکٹ کو فروغ دے رہے ہیں یا سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں؟
جنوبی افریقہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، دوسرے ٹیسٹ میں بھی عبرتناک شکست


