تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، بھارتی بلے باز نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز گوتم گھمبیر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوتم گھمبیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے حوالے سے گفتگو کی اور پاکستان کو خطرناک حریف قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم غیر یقینی کارکردگی دکھانے کے حوالے سے مشہور ہے، وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کی ہمیشہ سے کرکٹ ایسے ہی رہی ہے جبکہ ورلڈکپ کے لیے اُن کے پاس زبردست بلے باز اور بولرز ہیں‘۔

گھمبیر نے کہا کہ ’پاکستان کے پاس بابر اعظم جیسا بلے باز ہے، جو  کسی بھی بولر کو آسانی سے کھیل سکتے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ایسا خطرناک بولر ہے جسے سوئنگ کرنے میں مہارت حاصل ہے‘۔

مزید پڑھیں: راشد خان کی جگہ افغان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر

انہوں نے کہا کہ ’شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور دیگر گیند باز 140، 145 کی رفتار سے گیند کو سوئنگ کرتے ہیں، ان ساری باتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو آسان ٹیم سمجھنا بڑی غلطی ثابت ہوسکتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’نوجوان ، تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی کے ساتھ پاکستان ایک مضبوط ٹیم کی صورت میں سامنے آئے گا، جس کا ماضی کا ریکارڈ بہت شاندار ہے، ٹی ٹوینٹی میں ویسے بھی گنجائش کم ہوتی ہے، یواے ای میں توقعات کا دباؤ بھی بلیو شرٹس پر ہوگا، انہیں ذرا سی غلطی بہت بھاری پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

Comments

- Advertisement -