ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا بے نتیجہ ختم ہوا لیکن میچ کے دوران دونوں ممالک کے کرکٹرز کو آپس میں گھلتا ملتا دیکھ کر سابق کرکٹر اور بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر آپے سے باہر ہوگئے۔
ایشیا کپ میں گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرا تو بارش کی مداخلت کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا لیکن میچ سے پہلے، دوران اور بعد میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے آپس میں گھل مل کر دونوں جانب سے شائقین کے دل جیت لیے لیکن یہ دوستی ماضی میں پاکستانی کرکٹرز سے لڑنے میں مشہور سابق کرکٹر اور ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ ٹی وی چینل پر ہی آپے سے باہر ہوکر آگ بگولہ ہو گئے۔
پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا جس کے باعث مختلف ٹی وی چینلز پر تبصرہ کرتے سابق بھارتی کرکٹرز نے اپنے کھلاڑیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا لیکن سابق اوپنر گوتم گمبھیر اپنے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر برہم ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے باہمی میل جول پر برہم ہو گئے اور ٹی وی چینل کی نشریات میں اپنے بغض کا کھل کر اظہار کیا۔
ایک اسپورٹس چینل پر پاک بھارت میچ پر تبصرے کے لیے موجود سابق کرکٹر اور موجودہ انتہا پسند سیاسی جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اسٹیڈیم میں 140 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے، اُسے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی نہیں نبھانی چاہیے۔
سابق کرکٹر نے اپنے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے دوران ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے اور میٹھے جملوں کا تبادلہ کررہے ہیں، چند سال پہلے ایسا نہیں تھا۔
Gambhir is very clear about the basics of game and how cricket should be played. Stop giving smooches to opponents. I think those playing for their images should stay only in #Pakistan Dugout during #AsiaCup2023
That’s why
#Gautamgambhir>>>>>Kohli+Rohit#PAKvIND #AsiaCup #kohli pic.twitter.com/FRynKBFKAr— ck (@Ck2903Ck) September 2, 2023
گوتم گمبھیر نے اپنی بات کو بے تکا جواب بخشتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنی قومی ٹیم کے لیے میدان میں کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوستی کو باؤنڈری سے باہر چھوڑنا چاہیے، دونوں ٹیموں کے پلئیرز کو جیت کیلئے ایک دوسرے سے لڑنا چاہیے، کرکٹ کے ان 6 یا 7 گھنٹوں بعد آپ دوستیاں نبھائیں لیکن فیلڈ پر نہیں۔