اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی اور روہت شرما سے متعلق دوٹوک مؤقف اپنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق دوٹوک مؤقف اپنالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلنا یہ نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہوگا، دونوں کو چیمپئنز ٹرافی کے لے متحرک رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی اور روہت شرما فٹ رہتے ہیں تو وہ 2027 کا ورلڈ کپ بھی کھیل سکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے دکھایا کہ چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے کرکٹ وہ ڈلیور کر سکتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی اب بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ روہت شرما بھارتی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں