پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کا سن رائزرز لیڈز کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کو بھی کھٹکنے لگا ہے۔
دی ہنڈریڈ لیگ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں معاہدہ کیا ہے جس پر سنیل گواسکر نے تنقید کی ہے۔
بھارتی اخبار کیلئے کالم میں انہوں نے زہرافشانی کرتے ہوئے کہا کہ ابرار احمد کو ملنے والی فیس بھارتیوں کے قتل میں مدد دے گی، وہ اپنی ملنے والی فیس میں سے پاکستانی حکومت کو ٹیکس دیں گے جس سے حکومت اسلحہ خریدے گی جو بلواسطہ طور پر بھارتی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں استعمال ہوگا۔
یہ پڑھیں: ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈ میں شامل کرنے پر راجیو شکلا کا بیان آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ ابرار احمد کو شامل کرنا باہر کی لیگ کا معاملہ ہے یہ ہماری انڈین پریمیئر لیگ کا معاملہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، یہ انہوں نے غیر ملکی لیگ میں کیا جہاں وہ مالک ہیں۔
یاد رہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے سن رائزرز لیڈز کے لیے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں حاصل کیا۔
سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خریدا جس پر ٹیم کے مالکان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


