جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

گوادر دھرنے کے شرکا میں‌ پیسوں کی تقسیم، قدوس بزنجو پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی!

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر دھرنے کے شرکا کو رقم تقسیم کرنے کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ میں قدوس بزنجو کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی گئی۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے دو مارچ کی تاریخ دے دی۔ درخواست گزار  امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ درخواست میں نامزد فریقین کو دو مارچ کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکا کو پیسے تقسیم کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔ امان اللہ کنرائی نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ معزز جج صاحبان سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ کو نااہل کردیں گے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں مقامی شہریوں نے کئی روز تک دھرنا دیا اور ریلیاں نکالی تھیں، جس پر عمران خان نے نوٹس لے کر ایک کمیٹی تشکیل دی اور مظاہرین کے جائز مطالبات پوری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: گوادر دھرنے کے شرکا میں رقم کی تقسیم پر وضاحت آگئی

اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی نے احتجاجی تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے مذاکرات کیے، جس کے بعد دونوں فریقین نے تحریری معاہدہ بھی کیا تھا۔

مذاکرات کے دور میں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے جنہوں نے دھرنے کے اختتام پر شرکا کو پیسے تقسیم کیے، جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ بعد ازاں قدوس بزنجو نے رقم تقسیم کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں