بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

گودار اسٹیڈیم میں پہلا میچ، علی ظفر نے دکھایا اپنا نیا ٹیلنٹ، سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے علاقے گوادر میں تعمیر ہونے والے دنیا کے حسین ترین اسٹیڈیم میں آج پہلے میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گوادر ڈولفنز اور شوبز شارکز  کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

میچ میں معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں ٹیموں میں سیاسی رہنما اور معروف شوبز شخصیات شامل تھیں۔ میچ کے آغاز پر پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے لیے دعا کی گئی۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صبح سے ہی #CricketAtGwadar ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں، صوبے میں قائم ہونے والے اس اسٹیڈیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی خوبصورت ترین اسٹیڈیم قرار دیا ہے۔

جیسا کے اوپر ذکر کیا جاچکا ہے شوبز شارکز ٹیم میں شوبز سے جڑی معروف شخصیات نے حصہ لیا۔پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے بھی میچ کھیلا اور انہوں نے اپنے بولنگ کے گر دکھائے۔

پاکستانی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور بولنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

علی ظفر نے کہا کہ ’گوادر جیسے خوبصورت اسٹیڈیم میں بولنگ کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’قسم سے یہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ تھا‘۔ اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے لکھا کہ آپ اندازہ لگائیں یہ میچ کون جیتا ہوگا۔

میچ میں شوبز شارکز کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے کی جب کہ ٹیم میں گلوکار و میزبان فخر عالم، علی ظفر، فیصل قریشی، اعجاز اسلم  سمیت دیگر شامل تھے۔

دوسری جانب گوادر ڈولفنز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور برطانوی ہائی کمشنر سمیت مختلف سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں