The news is by your side.

Advertisement

گوادر سے لاپتا لانچ اور عملے کے عراق میں قید ہونے کا انکشاف

کراچی: گوادر سے ایک سال سے لاپتا ہونے والی العدنان لانچ کی عراق میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ماہی گیروں کے اہل خانہ نے حکومت اور انصار برنی سے لانچ کے عملے کی تلاش کی درخواست کردی، لانچ پر عملے سمیت 17 افراد سوار تھے۔

فشریز ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق لاپتا العدنان لانچ 21 ستمبر 2015ء کوگوادر بندرگاہ سے شکار کے لیے نکلی تھی جس میں عملے سمیت 17 افراد سوارتھے۔

لانچ میں سوار ماہی گیروں کا روانگی کے کچھ دنوں بعد ہی اپنے گھر والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔لاپتا لانچ کے ایک ماہی گیر کے بھائی کے مطابق اطلاع ہے کہ لانچ عراق کی حدود میں داخل ہوگئی تھی جس پر عراقی سمندری فورس نے لانچ کے عملےکوگرفتار کرلیا۔

ماہی گیروں کے اہل خانہ نے حکومت پاکستا ن اور انصار برنی سے درخواست کی ہے کہ لانچ کے عملے کی تلاش کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں