تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت، 4 افراد کا قتل، علاقے میں ہو کا عالم

لکنھؤ: بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں دو خواتین اور دو مردوں کے قتل کے بعد دلت خاندان نے اپنے خاندانوں سمیت نقل مکانی شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں چار افراد کو پولیس مخبر ہونے کے شک میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ علاقہ مکینوں نے قتل کا الزام ماؤ نوازوں باغیوں پر عائد کیا۔

علاقے میں آباد دلت خاندانوں نے ماؤ نوازوں کے مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مال، مویشیوں اور اہل خانہ سمیت نقل مکانی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک 12 خاندان علاقے سے منتقل ہوچکے ہیں۔

تھانہ ڈومریا پولیس حکام کے مطابق منووار گاؤں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نکسلیوں نے اپنی عدالت لگا کر سرعام پھانسی دی، ان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت، خودکشی کرنے والی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شدید خوف میں مبتلا ہیں، اسی باعث وہ اپنے گھروں پر تالے لگا کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق چار افراد کے قتل کا واقعہ گزشتہ اتوار کی شب پیش آیا تھا۔ جس کے بعد ماؤ نوازوں نے واردات کو انجام دے کر ایک پرچہ چسپاں کیا اور بتایا گیا کہ انہوں نے 16 مارچ کو ہونے والے ان کاؤنٹر کا بدلا لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -