بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

غزہ میں ملبے سے ایک ہی خاندان کی 112 لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ (2 اگست 2026): اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ میں 136 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے ایک ہی خاندان کی 112 لاشیں نکال لی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے صبرہ میں ایک طویل ریسکیو آپریشن کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لاشیں نکالی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 136 گھنٹے طویل جاری رہنے والے اس آپریشن میں ملبے سے 112 افراد کی لاشیں اور باقیات نکالی گئی ہیں اور ان سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے کہ قابض فوج کے فضائی حملوں میں الحساینۃ خاندان کا رہائشی بلاک مکمل تباہ ہو گیا تھا، جہاں دو ہفتے قبل ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اپریشن کے نگران کرنل محمد ابو دان نے بتایا کہ بعض لاشیں کنکریٹ اور سریے کے نیچے بری طرح دبی ہوئی تھیں، جبکہ کئی انسانی باقیات شدید تباہی کے باعث شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

انہوں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے میں اب بھی 150 سے زائد لاشیں دبی ہوئی ہیں۔ تاہم بھاری مشینری اور دیگر اسباب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اب تک نہیں نکالا جا سکا ہے۔

کرنل محمد ابو دان نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں بھاری مشینری، ریسکیو آلات اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری رکھا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں