غزہ (15 جنوری 2026): غزہ میں الاریس چاکلیٹ اور بسکٹ فیکٹری 2 سال بعد دوبارہ فعال ہو گئی۔
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے باعث دو سال سے زائد عرصے تک بند رہنے والی الاریس چاکلیٹ اور بسکٹ فیکٹری دوبارہ کھول دی گئی، تاہم فیکٹری کو اب بھی شدید عملی مشکلات کا سامنا ہے۔
فیکٹری منیجر ریاض المقدّمۃ کے مطابق جنگ سے پہلے ادارہ روزانہ 6 سے 8 ٹن بسکٹ تیار کرتا تھا، لیکن جنگ کے بعد خام مال کی کمی، بجلی کی قلت اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث پیداوار نہایت محدود ہو چکی ہے۔
غزہ جنگ بندی منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
تمام تر رکاوٹوں کے باوجود فیکٹری کی بحالی صرف ایک صنعتی سرگرمی نہیں بلکہ ملبے کے درمیان کھڑے ہو کر جینے، کام کرنے اور ہمت نہ ہارنے کے عزم کی علامت بن چکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


