ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

غزہ بورڈ آف پیس میں کن کن کو شامل کیا گیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (17 جنوری 2026): وائٹ ہاؤس نے غزہ ایگزیکٹو بورڈ کے قیام کا اعلان کر دیا، ٹرمپ نے ٹونی بلیئر اور جیرڈ کشنر کو غزہ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں نامزد کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کو غزہ بورڈ آف پیس میں شامل کر لیا ہے، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بورڈ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کش جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کے 20 نکاتی منصوبے کی نگرانی کرے گا۔

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز بتایا کہ بلیئر اس بورڈ کے بانی ایگزیکٹو اراکین میں شامل ہوں گے، جن میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہیں۔

دیگر اراکین میں اپولو گلوبل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک روون، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا، اور امریکی نائب قومی سلامتی مشیر رابرٹ گیبریل شامل ہیں۔

اسرائیل کے خفیہ جوہری مرکز کے قریب زلزلہ, کیا اسرائیل نے ’’زیر زمین ایٹمی تجربہ‘‘ کیا؟

بلغارین سفارت کار اور اقوامِ متحدہ کے سابق اعلیٰ عہدیدار نکولے ملادینوف غزہ کے لیے ہائی ریپریزنٹیٹو کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ آریے لائٹ اسٹون اور جوش گروئن بام بورڈ آف پیس کے سینئر ایڈوائزرز مقرر کیے گئے ہیں۔

ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان، قطری سفارت کار علی الثوادی اور دیگر شخصیات بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی میجر جنرل جیسپر جیفرز کو غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکامی فورس کا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ غزہ ایگزیکٹو بورڈ، ہائی ریپریزنٹیٹو کے دفتر اور غزہ کی انتظامیہ کے لیے قائم قومی کمیٹی (نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ NCAG) کی معاونت کرے گا، جس کی سربراہی علی شعث کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ کمیٹی حماس کی جگہ غزہ کے روزمرہ انتظامی امور سنبھالے گی۔ علی شعث فلسطینی اتھارٹی کے سابق نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق غزہ کے شہر خان یونس سے ہے، تاہم وہ اس وقت مقبوضہ مغربی کنارے میں مقیم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں