جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

غزہ جنگ بندی: برطانوی اسپیکر پارلیمنٹ نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر لنزے ہوئل نے ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ بندی کےحوالےسے تنازع پر ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگی گئی۔ تنازع اسرائیلی جارحیت پر لیبر کی تحریک پر ووٹ دینے کی اجازت سے شروع ہوا۔

ٹوری اور ایس این پی نے اسپیکر کے فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔ اسپیکر کیخلاف 33 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے۔

اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 33 ارکان کافی نہیں اور آئندہ دنوں میں مزید ارکان بھی تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر سکتے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کیلئے ناز شاہ اسپتال داخل ہونے کے سبب پراکسی ووٹ دیا۔ نازشاہ نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جنگ بندی کیلئے ووٹ دوں گی۔ نازشاہ طبعیت ناساز ہونے کے سبب ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں