غزہ: اسرائیلی فورسز نے نصر میڈیکل کمپلیکس پر بمباری کر کے ایک اور فلسطینی صحافی حسن أصليح کو قتل کر دیا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں واقع نصر میڈیکل کمپلیکس پر بمباری کر کے عالم 24 نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر حسن أصليح کی جان لے لی، غزہ کی پٹی میں دن بھر میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات کے بعد کیے گئے آپریشن میں اس کا مقصد صحافی حسن أصليح کو قتل کرنا تھا، اسٹرائیک میں ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا جہاں 10 سے زیادہ صحافی پناہ لیے ہوئے تھے، اس فضائی حملے میں 2 فلسطینی صحافی شہید اور حسن أصليح سمیت 8 زخمی ہو گئے تھے۔
حسن أصليح فوٹو جرنلسٹ اور ویڈیو گرافر تھے، جس نے 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے مقامی اور علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے لیے باقاعدگی سے خدمات انجام دیں اور جنوبی غزہ میں خوفناک انسانی حالات کو دستاویزی شکل دی۔
حماس نے اسرائیل اور امریکی فاؤنڈیشن کے ذریعے امداد کے منصوبہ مسترد کر دیا
پیر کی سہ پہر کو شائع ہونے والے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ أصليح حماس کا دہشت گرد تھا۔ واضح رہے کہ حسن أصليح کے سر اور ہاتھوں پر چوٹیں آئی تھیں، دو انگلیاں بھی کاٹنی پڑی تھیں، جنھیں ابتدائی علاج کے بعد دیکھ بھال کے لیے یورپی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔