اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

غزہ: اسرائیلی فوج نے باپ کے سامنے 10 ماہ کے بیٹے کا جسم سگریٹوں سے داغ دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ (25 مارچ 2026): غاصب اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے گرفتار فلسطینی والد کے سامنے اس کے 10 ماہ کے بیٹے کے جسم کو سگریٹوں سے داغ دیا۔

فسلطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کو امن بورڈ کے قیام کے بعد مزید بڑھا دیا ہے اور کئی انسانیت سوز واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

حالیہ غیر انسانی واقعے میں صہیونی فوج نے گرفتار والد کی آنکھوں کے سامنے اس کے 10 ماہ کے بچے پر ظلم وبربریت کی انتہا کر دی اور شیر خوار بچے کے جسم کو جلتی سگریٹوں سے داغتے اور تیز دھار آلے سے کٹ لگاتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری ابو ناصر کو اس کے شیر خوار بچے کے ساتھ حراست میں لیا اور دونوں کو فوجی چیک پوسٹ پر لے گئے، جہاں بچے کو برہنہ کر کے اس کے جسم پر چاقو اور جلتی سگریٹ سے گھاؤ لگائے۔

بچے کی چیخوں سے پوری چیک پوسٹ اور علاقہ گونجتا رہا لیکن انسانیت کے دشمن اسرائیلی فوجیوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ والدہ نے اپنے معصوم بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر سخت آہ وزاری کی۔

قابض فوج نے دس گھنٹے تک بچے اور والد کو حراست میں رکھا اور اس دوران وقفے وقفے سے ناقابل بیان حد تک تشدد کر کے اپنی ظالمانہ حیوانی جبلت کو تسلی دیتے رہے، بعد ازاں ہلال احمر کے ذریعہ بچے کو اس کے خاندان کے حوالے کر دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں