جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

غزہ میں اب صرف دو اسرائیلیوں کی لاشیں رہ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب (27 نومبر 2025): حماس کی جانب سے منگل کے روز ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ڈھونڈ کر تل ابیب روانہ کی گئی جس کے بعد اب اس محصور فلسطینی شہر میں صرف دو اسرائیلیوں کی لاشیں رہ گئی ہیں، جنھیں ڈھونڈا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے بدھ کو اعلان کیا کہ فوج نے ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے غزہ سے موصول ہونے والی لاش کی شناخت کر لی ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک میڈیسن نے لاش کی شناخت ’ڈرور اور‘ کے طور پر کی ہے، اور اس کے گھر والوں کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ڈرور اور کی لاش کی حوالگی کے بعد اب غزہ شہر میں صرف 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں باقی رہ گئی ہیں، جنھیں امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے کے تحت شد و مد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ

اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کو 28 ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے تھے، اور اسرائیل غزہ کے مقامی حکام کو ہر واپس کی گئی لاش کے بدلے 15 شہریوں کی باقیات فراہم کرتا ہے۔ اب تک حماس نے مجموعی طور پر 26 لاشیں واپس کر دی ہیں، جب کہ ابھی 2 لاشوں (ایک اسرائیلی اور ایک تھائی) کی تلاش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں