ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

دو سال میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ (30 نومبر 2025): دو سال میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے بڑھ گئی۔

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، دو سال میں ستر ہزار سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں، اور ایک لاکھ 70 ہزارسے زیادہ زخمی ہوئے۔

خان یونس میں تازہ ترین اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی بچے شہید ہو گئے ہیں۔ صہیونی فورسز نے رفاہ کے مشرقی علاقوں پر بھی متعدد حملے کیے۔

امدادی راستے بند ہونے سے اسپتالوں میں ادویات کی کمی بڑھ رہی ہے۔ شہری پناہ گاہوں کی تلاش میں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ عالمی اداروں نے غزہ کی بگڑتی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی نژاد برطانوی ڈاکٹر 15 ماہ کے لیے بہ طور سزا معطل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ تمام فریق حالیہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں اور انسانی امداد بڑے پیمانے پر داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع کی تھی۔ اسرائیل نے یہ شرم ناک سنگ میل ایک ایسے وقت طے کیا ہے جب امریکا کی ثالثی میں گزشتہ ماہ سے غزہ میں جنگ بندی جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں