ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

غزہ امن اتھارٹی کے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات!

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ امن اتھارٹی منصوبے کا مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےفیصلےسےغزہ انٹرنیشنل ٹیراٹری اتھارٹی قائم کی جائےگی
  • جی آئی ٹی اےانٹرنیشنل بورڈاعلیٰ سیاسی وحکومتی ارکان پرمشتمل ہوگا
  • چیئرمین بورڈبین الاقوامی رابطوں اورسفارتی امورکاسربراہ ہوگا
  • ایگزیکٹوسیکریٹریٹ روزمرہ انتظامی اورعملی امورکامرکزہوگا
  • نگرانی کےکمشنرزانسانی ہمدردی،تعمیرنو،قانون،سیکیورٹی،فلسطینی ہم آہنگی کی نگرانی کرینگے
  • غزہ انویسٹمنٹ اینڈاکنامک ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی معاشی ترقی اورسرمایہ کاری کی ذمہ دارہوگی
  • فلسطینی ایگزیکٹواتھارٹی صحت،تعلیم،عدلیہ، پولیس اوربلدیاتی خدمات انجام دےگی
  • بین الاقوامی استحکام فورس’’آئی ایس ایف‘‘غزہ میں سیکیورٹی برقراررکھےگی
  • جی آئی ٹی اےماڈل عالمی نگرانی،فلسطینی عملدرآمداورمقامی خودمختاری کاتوازن قائم کریگا
  • جی آئی ٹی اےبورڈ7تا10ارکان پرمشتمل ہوگا،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کوجوابدہ ہوگا
  • بورڈمیں فلسطینی،اقوام متحدہ کےنمائندےاورمسلم ممالک کےبااثرافرادشامل ہونگے
  • چیئرمین جی آئی ٹی اےاقوام متحدہ کی توثیق سےتعینات کیاجائےگا
  • بورڈبین الاقوامی سفارت کاری،اسرائیل،مصراورامریکاسےرابطوں کاذمہ دارہوگا
  • بورڈاداروں میں ہم آہنگی اوربحران کےوقت فوری فیصلہ سازی کرےگا
  • چیئرمین سیکریٹریٹ25ارکان پرمشتمل ٹیم ہوگی
  • ایگزیکٹوپروٹیکشن یونٹ’’ای پی یو‘‘چیئرمین اوراعلیٰ حکام کی سیکیورٹی کیلئےہوگا
  • عرب اوربین الاقوامی اہلکاروں پرمشتمل،غیرجانبدار اور پیشہ وردستہ تعینات کیاجائےگا
  • معاہدےکےمطابق ایگزیکٹوسیکریٹریٹ مرکزی انتظامی مرکزہوگا
  • ایگزیکٹیوسیکریٹریٹ فلسطینی اتھارٹی کی کارکردگی اورقانونی ہم آہنگی کی نگرانی کرےگا
  • مالیاتی یونٹ’’ایف ایم یو‘‘بجٹ اورمالیاتی نگرانی کرےگا
  • معاہدےکےمطابق تمام امدادی تنظیموں کی ہم آہنگی اورشفافیت پرتوجہ دےگی
  • تعمیرنونگرانی یونٹ رہائش،توانائی،پانی،ٹرانسپورٹ اورعوامی عمارتوں کی جانچ کرےگا
  • فلسطینی ایگزیکٹواتھارٹی صحت،تعلیم،عدلیہ،پولیس اوربنیادی ڈھانچےپرتوجہ دےگی
  • بلدیاتی حکومتیں پانی،صفائی،سڑکیں اورشہری خدمات سنبھالیں گی
  • بین الاقوامی استحکام فورس آئی ایس ایف سرحدی تحفظ اوردہشت گردی کی روک تھام کریگی
  • آئی ایس ایف فلسطینی پولیس کیساتھ کام کرےگی مگرکمان الگ ہوگی
  • معاہدےمیں غزہ کیلئے3سالہ بجٹ بھی شامل کیاگیاہے
  • پہلےسال90ملین ڈالر،دوسرےسال133.5ملین،تیسرےسال164ملین ڈالربجٹ ہوگا
  • بین الاقوامی استحکام فورس آئی ایس ایف کابجٹ الگ بین الاقوامی فنڈزسےفراہم کیاجائےگا
+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں