جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

غزہ پیس بورڈ اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (17 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ پیس بورڈ اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کرے گا۔ تاہم اس سے قبل ٹرمپ اقوام متحدہ کو ایک ناکام ادارہ قرار دے چکے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں بہترین رہنما شامل ہیں، اور یہ بورڈ اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کرے گا۔

امریکی صدر نے دوسری مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب ہی میں اس عالمی ادارے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اور کہا کہ یو این امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے، اس کا مقصد ہی کیا ہے؟ یہ صرف سخت جملوں والے خط لکھتے ہیں، لیکن کھوکھلے الفاظ جنگیں ختم نہیں کرتے۔‘‘

امریکا نے 5 ہزار سے زائد داعش جنگجوؤں کو شام سے عراق منتقل کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں سعودی عرب اور یو اے ای تنازع کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ وہ اس میں براہ راست ملوث نہیں ہیں، تاہم ضرورت پڑی تو یہ تنازع حل کرا سکتا ہوں۔

گزشتہ اتوار کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بورڈ آف پیس کے ارکان نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لیے 5 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کر لیا ہے اور وہ اس علاقے کے لیے بین الاقوامی استحکام اور پولیس فورسز کے لیے ہزاروں اہلکار بھی دینے کا وعدہ کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بورڈ آف پیس تاریخ میں سب سے زیادہ نتیجہ خیز بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا، اور اس کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں