ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

غزہ جنگ بندی منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (14 جنوری 2026): امریکا کے مشرق وسطیٰ کیلیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ جنگ بندی منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو مکمل غیر مسلح اور اس کی تعمیرِ نو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے، جنگ بندی کے بعد غزہ کی غیر فوجی حیثیت اور تعمیرِ نو کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 100 سے زائد بچے شہید

خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ غزہ میں عبوری ٹیکنوکریٹک فلسطینی انتظامیہ قائم کی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس آخری یرغمالی کی لاش فوری واپس کرے ورنہ سنگین نتائج ہوں گے، پہلے مرحلے میں تمام زندہ یرغمالی رہا اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد فراہم کی گئی۔

خصوصی ایلچی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر پیشرفت میں مصر، ترکیہ اور قطر کا کلیدی کردار ہے، ان ممالک کی ناگزیر ثالثی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے تمام پیشرفت کو ممکن بنایا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں