بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

پاکستان سمیت 8 ممالک کا غزہ کیلیے امریکی منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

(16 اگست 2026): پاکستان سمیت 8 ممالک کا غزہ کیلیے امریکی امن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔

غزہ منصوبے پر اسرائیل کی مخالفت پر 8 ملکوں نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا جس میں امریکی منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا، ان ممالک میں یو اے ای، قطر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔

مشترکہ مذمتی بیان میں کہا گیا کہ غزہ منصوبے کی راہ میں اسرائیل رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ ممالک نے مطالبہ کیا کہ امریکا غزہ منصوبے پر عمل کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، منصوبے پر مزید تاخیر سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا منصوبے پر عملدرآمد ضروری ہے، ممالک نے غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں