جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

27 ویں آٸینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 27 ویں آٸینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور یہ ترمیم 1973 کے آئین پاکستان کا باقاعدہ حصہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد گزیٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جس کے ساتھ یہ ترمیم 1973 کے آئین پاکستان کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہے۔

گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے آئین (ستائیسویں ترمیم) بل 2025 کی منظوری دے کر اسے قانون کی شکل دی اور نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد یہ ترمیم ملک بھر میں نافذالعمل ہوگی۔

سینیٹ نے جمعرات کو 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترمیمات کی منظوری دی، بل میں کل 8 اضافی ترامیم متعارف کرائی گئیں، جن میں 4 موجودہ شقیں ہٹا دی گئیں اور 4 نئی شقیں شامل کی گئیں۔

اضافی ترامیم کے حق میں 64 ووٹ پڑے جبکہ ان کے خلاف صرف 4 ووٹ ریکارڈ ہوئے۔

27ویں آئینی ترمیمی بل کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، اور سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ووٹنگ کے بعد بل کی منظوری کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اس موقع پر اپوزیشن کے اراکین نے چیئرمین کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں