The news is by your side.

Advertisement

جی بی اسمبلی، امجد زیدی اسپیکر، نذیراحمد ڈپٹی اسپیکر منتخب

 

گلگت: گلگت بلتستان میں اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آے نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کےامجد زیدی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، اسپیکر کے انتخاب کے لئے بتیس اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، تحریک انصاف کی جانب سے امجد زیدی کو اسپیکر کے لئے نامزد کیا گیا جبکہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار غلام محمد تھے۔

اسیپیکر کی رائے شماری میں پی ٹی آئی کے امجد زیدی اٹھارہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار غلام محمدنےآٹھ ووٹ حاصل کئے، سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد نے نو منتخب اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سے عہدے کا حلف لیا۔بعد ازاں نومنتخب اسپیکر امجد زیدی کی سربراہی میں اسمبلی اجلاس ہوا، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں بھی پی ٹی آئی کے نذیر احمد بائیس ووٹ لیتے ہوئے کامیاب ہوگئے، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار رحمت خالق نے نو ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، حالیہ الیکشن میں تحریک انصاف 16 جنرل اور 6 مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان حکومت کی تشکیل نو، تحریک انصاف نے تعداد پوری کرلی

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کا انعقاد رواں ماہ پندرہ نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ ایک نشست پر الیکشن بائیس نومبر کو کرائے گئے تھے، ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابیاں اپنے نام کیں تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں