تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جی بی الیکشن: پیپلز پارٹی اور ن لیگ مسترد، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ، سروے

اسلام آباد : گلگت بلتستان کی عوام نے طویل موجودگی اور انتخابی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی تینوں بڑی نامور جماعتوں کے ساتھ ساتھ درجنوں چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیاں بھی انتخابی میدان موجود ہیں لیکن الیکشن میں کامیابی کےلیے جتنی رقم اور وسائل مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی خرچ کررہی اس کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

بلاول کی گلگت بلتستان میں طویل موجودگی اور مریم نواز کی تیز انتخابی مہم کو مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دونوں جماعتیں طویل اور مہنگی ترین مہم کے باوجود دونوں عوام کے دل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اسی لیے گلگت بلتستان کی عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف کو چن لیا۔

گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹس کے تازہ سروے مطابق پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت اور وزیراعظم عمران خان مقبول ترین رہنما ہیں۔

قومی اخبارات نے ملک گیر ایڈیشنز میں سرویز کے نتائج چھاپ دیے، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو خود کررہے ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سے چلائی جانیوالی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ میں ہے اس کے باوجود پی ٹی آئی مقبولیت میں دونوں سے آگے ہے۔

سروے میں رائے دہندگان کی اکثریت نے 15 نومبر کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکے عزم کا اظہار کیا۔

گیلپ سروے میں شریک افراد میں سے 42فیصد کی واضح اکثریت نے وزیراعظم کو قائد بتایا جبکہ محض 17 فیصد افراد نے بلاول، 15 فیصد نے مریم کو رہنما بتایا۔

Comments

- Advertisement -