تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

گلگت بلتستان حکومت کی تشکیل نو، تحریک انصاف نے تعداد پوری کرلی

اسکردو: گلگلت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 5 نگر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوا جاوید منوا نے آج تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

جاوید منوا کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد مکمل ہوگئی ہے۔

آزاد امیدوار کی شمولیت کے حوالے سے نگر میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: گلگت انتخابات: تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

واضح رہے کہ چار روز قبل گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 300 سے زائد امیدواروں نے 23 حلقوں کے لیے انتخابات میں حصہ لیا۔

تحریک انصاف نے 9 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ میدان مارا جبکہ 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے، اسی طرح پیپلزپارٹی کے تین، مسلم لیگ ن کے دو امیدوار بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Comments

- Advertisement -