اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

جی بی کے عوام فارم 45 کا بندوبست اور ووٹ کی حفاظت کریں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت (05 جون 2026): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں جی بی کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا تھا، اس بار آپ نے فارم 45 کا بندوبست اور مل کر ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔

 گلگت میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 7 جون کو الیکشن کا دن ہے جیتنے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار، ملکیت اور حاکمیت کا حق دیں گے جس کیلئے یہاں پی پی کی حکومت ضروری ہے۔

جی بی کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں جی بی کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا، اس بار آپ نے فارم 45 کا بندوبست اور مل کر ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔

گلگت بلتستان میں جیالے کو وزیراعلیٰ بنائیں تاکہ یہاں کے عوام کو حق ملکیت اور حق روزگار مل سکے، گلگت میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب میں کہا جی بی کی آواز اسلام آباد اور دنیا تک پہنچانے کے لیے آصف زرداری سے بہتر نمائندہ کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی بی میں پی پی کا وزیراعلیٰ آیا تو ہم چین کے ذریعے معاشی اقدامات کرینگے، تاکہ جی بی کے نوجوانوں اور پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچا سکیں، اب مارڈرن دور آچکا ہے جس کا 90 کی دہائی کے سیاستدان کو معلوم ہی نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو حق روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا کرنے کیلئے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی ضروری ہے جسے ہم پہنچائیں گے۔ چین سے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی نہ لاسکے تو امریکا سے سیٹلائٹ کے ذریعے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کی بات کرینگے۔

بلاول کی پی ٹی آئی کارکنان سے ووٹ دینے کی اپیل

ان کا مزید کہنا تھا کہ 7جون کو جی بی کے عوام نے خود جاکر ووٹ ڈالنا ہے، ہم پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ پی پی کو ووٹ دیں۔ ،

بلاول بھٹو نے کہا کہ اتحادی اور اچھے دوست بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کو بھی دعوت دیتے ہیں، آئیں اور پی پی کے قافلے کا حصہ بنیں

انہوں نے کہا کہ جو اپنے پنجاب کے حقوق کا تحفظ کرنے کو تیار نہیں وہ یہاں کون سا حقوق دلائیں گے؟ باقی جماعتوں کو جی بی کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں نہ ہی وہ ساتھ دیں گے۔

جی بی کے عوام کراچی یا سکھر سے مفت علاج کرائیں 

کراچی سے سکھر تک عالمی سطح کا سو فیصد مفت علاج ہوتا ہے، جی بی کا کوئی بھی بھائی یا بزرگ بیمار ہوں تو وہ کراچی یا سکھر سے مفت علاج کراسکتے ہیں، چاہتاہوں سندھ کی طرح جی بی کے عوام کیلئے ہر ڈویژن میں صحت کا جال بچھائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دیامر اور استور کے عوام کو بھی مالکانہ حقوق دلائیں گے، آپ مجھے بھاری اکثریت سے مینڈیٹ دیں،ہم انقلابی کام کرنے جارہے ہیں، ہم عوام کے حق ملکیت اور حق روزگار کے لئے میدان میں اتریں گے، پی پی حکومت آئی تو پہلے مرحلے میں 28ہزار مربع زمین کا مالک بناؤں گا۔

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، آصفہ بھٹو

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں