اسلام آباد (7 جون 2026): پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان الیکشن میں فارم 45 فراہم نہ کیے جانے کا دعویٰ کر دیا۔
سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمیں فارم 45 فراہم نہیں کیے جا رہے، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ آپ فی الحال نکل جائیں، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کر کے ان کو معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے بھی دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیے جا رہے، الیکشن کمیشن کو نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
جی بی کے عوام فارم 45 کا بندوبست اور ووٹ کی حفاظت کریں، بلاول بھٹو


