جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

فارم 45 کے مطابق جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (7 جون 2026): ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع جان نے گلگت بلتستان (جی بی) الیکشن میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے پی شفیع جان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے مطابق جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، پیپلز پارٹی آج فارم 45 کی بات کر رہی ہے جبکہ ہم پہلے دن سے یہی مؤقف رکھتے ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ مشتاق غنی سینئر پارلیمنٹیرین ہیں، عمران خان سے ملاقات کے بعد ان سے بات کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پارٹی قیادت کے اعتماد پر قائم ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی چاہیں گے وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں فارم 45 فراہم نہیں کیے جا رہے، پیپلز پارٹی کا دعویٰ

قبل ازیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کیوں بول رہا ہے کہ فارم 45 دے دیں؟ کیا ادارے کی ذمہ داری نہیں کہ پریزائیڈنگ افسران کو فارم 45 کا بتائیں؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جی بی الیکشن میں حکومتوں کی مداخلت ہوئی اور وزرا نے مہم چلائی، گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی امیدوار جیتے تو وہ کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمپین کی اجازت نہیں دی گئی، 15 نشستوں میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرنے والی تھی، دیگر جماعتوں کو کمپین کے باوجود عوام نے سپورٹ نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں