اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

جی بی الیکشن: 5 حلقوں کے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت (09 جون 2026): چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے 5 حلقوں کے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا نے دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات جاری کر دیے، دوبارہ پولنگ والے حلقوں میں جی بی اے 8 اسکردو 2 اور جی بی اے 13 استور 1 شامل ہیں۔ بہادر جمیل کے مطابق جی بی اے 15 دیامر1، جی بی اے 16 دیامر 2 اور جی بی اے 17 دیامر 3 میں بھی دوبارہ پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا جی بی میں پرامن، مثالی انتخابات منعقد ہوئے، متعلقہ ڈی آر او نے ری پولنگ کی درخواست دی تھی جس پر چند پولنگ اسٹیشنز کو دوبارہ پولنگ کی ہدایت جاری کی ہے، 15 جون کو ری پولنگ کا شیڈول دیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 20 نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج آ گئے ہیں، پیپلز پارٹی 9، آزاد اُمیدوار 5، ن لیگ 5 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 20 نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج

سرکاری نتائج کے مطابق جی بی 8 اسکردو ٹو سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10658 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جی بی 15 دیامر ون سے آزاد امیدوار محمد دل پذیر 5680 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

جی بی 16 دیامر ٹو سے آزاد امیدوار سید امام مالک 6320 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جب کہ جی بی 17 دیامر تھری سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 7722 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں