گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 4 ارکان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
سرکاری نتائج آنے کے بعد گانچھے سے منتخب ارکان محمد انور اور ڈاکٹر اسد شفیق نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی جب کہ حلقہ ون دیامر سے آزاد حیثیت سےکامیاب دل پذیر خان اور غذر سے آزاد حیثیت میں کامیاب امان علی عامر بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔
سرکاری نتائج
گلگت بلتستان کی 24 میں سے 17 نشستوں کے سرکاری نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیلزپارٹی7، آزاد امیدوار5، ن لیگ 4 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔
جی بی ون: گلگت ون سے پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 10594 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جی بی 2 گلگت ٹو سے ن لیگ کے حفیظ الرحمان 13433 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
جی بی 4 نگر سے پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر 7654 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ جی بی 6 ہنزہ سے آزاد امیدوار نیک نام کریم 6390 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
جی بی 7 اسکردو ون سے پیپلزپارٹی کے توقیر مہدی شاہ 4320 ووٹ لے کر جیگ گئے جبکہ جی بی 8 اسکردو ٹو سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10658 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
جی بی 10 اسکردو 4 سے پیپلزپارٹی کے ناصر علی خان 6582 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جی بی 11 کھرمنگ سے پیپلزپارٹی کے اقبال حسین 5944 ووٹ لے کر فتح یاب قرار پائے ہیں۔
یہ پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
جی بی 12 شگر سے پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 12944 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جی بی 15 دیامر ون سے آزاد امیدوار محمد دل پزیر 5680 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔
جی بی 16 دیامر ٹو سے آزاد امیدوار سید امام مالک 6320 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جی بی 18 دیامر فور سے ن لیگ کے کفایت الرحمان 5521 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں۔
جی بی 19 غذر ون سے پی پی امیدوار سید جلال شاہ 9303 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جی بی 20 غذر ٹو سے ن لیگ کے عبدالجہان 6917 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔
جی بی 21 غذر تھری سے آزاد امیدوار امان علی عامر 9938 ووٹ لے کر جیتے ہیں، جی بی 22 گانچھے سے ن لیگ کے ابراہیم ثنائی 10136 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
جی بی 23 گانچھے ٹو سے آزاد امیدوار انور علی 12117 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں۔


