بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

جی بی الیکشن، ق لیگ نے کن 11 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت (17 مئی 2026): جی بی الیکشن (گلگت بلتستان) کے لیے ق لیگ نے 11 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے۔

ق لیگ کے مطابق جی بی اے 1 گلگت سے دل فراز خان اور جی بی اے 2 سے عاصم خان ق لیگ کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، جی بی اے 3 گلگت سے محمد شریف اور جی بی اے 5 نگر سے عابد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

جی بی اے 6 ہنزہ سے خاتون امیدوار خوشنور دیدار مسلم لیگ ق کی نمائندگی کریں گی، جی بی اے 8 اسکردو سے محمد سکندر اور جی بی اے 12 شگر سے مہدی خان، جی بی اے 14 استور سے غضنفر اکرم، جی بی اے 15 دیامر سے نورالحق ق لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

جی بی اے 19 غذر وَن سے شیر عالم اور جی بی اے 20 غذر ٹو سے بختاور شاہ، جی بی اے 21 غذر تھری سے تاجور حسین اور جی بی اے 24 گانچھے سے شیخ الطاف کو نامزد کیا گیا ہے۔

چیئرمین پارلیمانی بورڈ چوہدری سالک حسین کی منظوری سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہوئے، چوہدری سالک نے کہا کہ مسلم لیگ ق گلگت بلتستان میں عوامی خدمت کا جذبہ لے کر آئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں