تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

رانا شمیم کے بیٹے کا فیصل واؤڈا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

لندن: گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے نے سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے رانا شمیم کے صاحبزادے احمد احسن رانا نے کہا کہ والد کے بیان حلفی کے حوالے سے گفتگو کرنے والوں کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا ہتک عزت دعویٰ سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف دائر کیا جائے گا، جس کا نوٹس انہیں پیر یا منگل کے روز مل جائے گا۔

احمد احسن رانا کا کہنا تھا کہ ’والد دو سال پہلے بھی بیان حلفی دے سکتے تھے، اگر وہ ایسا کرتے تو تحریک انصاف اقتدار میں نہیں آسکتی تھی، بیان حلفی سچا ثابت ہوگیا تو آج بھی حکومت چلی جائےگی‘۔

مزید پڑھیں: اعتزاز احسن نے سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم ن لیگ سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں، صاحبزادے کا انکشاف

اسے بھی پڑھیں: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور رانا شمیم کا بیان نوٹرائز کرنے والا ایک ہی شخص نکلا

انہوں نے کہا کہ ’راناشمیم اپنے بیان پر قائم ہیں اور وہ اس معاملے کو جہاد کی طرح دیکھ رہے ہیں، میں اپنے والد کا ساتھ دوں گا اور 26 نومبر کو ہم دبنگ انداز سے عدالت میں پیش ہوں کر اپنا جواب جمع کرائیں گے‘۔

اس پروگرام میں احمد احسن رانا نے لندن میں نوازشریف اور رانا شمیم کی ملاقات کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ملاقات ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں بیانِ حلفی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

Comments

- Advertisement -