بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

جی بی اے 15 دیامر 1 ری پولنگ کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چلاس (12 جولائی 2026): گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 میں ری پولنگ کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

جی بی اے 15 دیامر 1 میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر 6033 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے 114 ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مفتی ولی الرحمان 4639 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے 143 ووٹ حاصل کیے۔

اسی طرح، پاکستان پیپلز پارٹی کے بشیر احمد نے مجموعی طور پر 4109 ووٹ حاصل کیے، ان کو تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے ایک بھی ووٹ نہ مل سکا۔

مسلم لیگ (ن) کے انجینئر عبد الواجد 3271 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں