تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جی سی سی کے جنرل سیکریٹری وزیر خارجہ تعینات

منامہ: بحرین کے ولی عہد نے گلف کارپوریشن کاؤنسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل کو وزیر خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کی منظوری کے بعد عبدالطیف راشد الزایانی نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عبدالطیف راشد گلف کارپوریشن کاؤنس کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد اپنی نئی وزارت سنبھالیں گے۔

عبدالطیف راشد جی سی سی کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے 31 مارچ تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ولی عہد کی منظوری کے بعد شیخ خالد بن احمد الخلیفہ اپنی تمام ذمہ داریاں نئے وزیر خارجہ کو سونپیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شیخ خالد 26 ستمبر 2006 سے وزارت خارجہ کے امور انجام دے رہے ہیں۔ وہ 1985 سے 2001 اگست تک وزیر خارجہ رہ چکے جبکہ اُس کے بعد انہیں 2001 میں برطانیہ میں بحرین کا سیفر لگایا گیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے 2002 میں ناروے، 2003 میں سوئیڈین اور پھر نیدرلینڈ میں بھی بطور سفیر امور انجام دیے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں