ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

آصف زرداری کو شکست دینے کے لیے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے ہاتھ ملا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ: ایم کیو ایم پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر شکست دینے کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جے ڈی اے اور ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کو نوابشاہ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتحاد کا اعلان کیا جس کے مطابق آصف زرداری کے مد مقابل متحدہ کے حلقہ این اے 213 پر نامزد امیدوار عبدالرؤف صدیقی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے اس حلقے سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار سردار بشیر محمد رند ہوں گے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 38 پر متحدہ کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان

قومی اسمبلی کی طرح نوابشاہ کی صوبائی نشست پر دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار نعیم اختر ہوں گے جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے سابق صوبائی وزیر برائے صنعت  و تجارت رؤف صدیقی کو قومی اسمبلی کی دونشتوں سے الیکشن لڑنے کا ٹکٹ دیا تھا تاہم اتحاد کے بعد اب وہ صرف این اے 244 سے الیکشن لڑیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں