تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے جی ڈی اے قیادت کی ملاقات

ایم کیو ایم کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عارف مصطفی جتوئی، حسنین علی مرزا، معظم علی خان، محمدرفیق، شہریارخان مہر، نندکمارگوکلانی، نسیم اخترراجپر، نصرت سحر شریک تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی پی ٹی آئی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سےملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد کے بعدسندھ میں سیاسی مہم شروع کرنےکا اعلان کیا۔

زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں سیاسی مہم کی خود قیادت کروں گا تمام اختیارات، وسائل کیساتھ سندھ حکومت کو ایکسپوز کریں گے رمضان اور عید کے بعد سندھ جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین کےآگےڈٹ کر کھڑے رہیں جس پر اراکین نے جواب دیا کہ وزیر اعظم ہم سب ساتھ ہیں آپ نےگھبرانا نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -