The news is by your side.

Advertisement

جی ڈی اے رکن اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو آئینہ دکھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جی ڈی اے کی ایم این اے سائرہ بانو نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جو قرارداد منظور ہوئی اس پر کب سے عمل درآمد ہونا ہے۔

سائرہ بانو نے کہا کہ ہم فوج کی محبت کے ساتھ بڑے ہوئے، عمران خان نے کل اور اس سے پہلے جو گفتگو کی وہ قابلِ قبول نہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھی اس سے پہلے اس قسم کی گفتگو کرتی رہی ہے، یہ سب مسلم لیگ (ن) کی ڈالی ہوئی روایات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں پر انگلیاں اٹھانے کا آغاز تو ن لیگ نے کیا تھا، ن لیگی رہنماؤں نے نام لے کر گالیاں دی تھیں، ان کو چاہیے کہ پرانی ویڈیوز ڈیلیٹ کریں۔

خیال رہے کہ جی ڈی اے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت تھی اور اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ان کے ساتھ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں