ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

زرداری اور خالد مقبول کی ملاقات سندھ کے وسائل لوٹنے کا فارمولا طے کرنے کیلیے تھی، جی ڈی اے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 مارچ 2026): گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ترجمان جی ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات سندھ کے وسائل لوٹنے کا فارمولا طے کرنے کیلیے تھی، اقتدار بچانے کیلیے صدر مملکت سندھ کے مفادات کا سودا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وسائل پر سودے بازی کسی صورت قبول نہیں، صوبے کے عوام صوبے کے بٹوارے کی ہر سازش مسترد کرتے ہیں، عوام سندھ کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے والوں سے حساب لیں گے۔

صدر زرداری سے محسن نقوی اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

قبل ازیں، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کیلیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر مملکت نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں