The news is by your side.

Advertisement

آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کے ہدف میں کمی کا امکان

اسلام آباد: گزشتہ 2 برسوں سے معاشی شرح نمو کا مقرر ہدف حاصل نہ ہونے کے بعد حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کے ہدف میں ہی کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 سال اور رواں سال معاشی ترقی کی شرح کا ہدف پورا نہ ہونے کے بعد حکومت نے اس سال پہلے سے ہی معاشی ترقی کا ہدف کم کر دیا۔ آئندہ مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 5.7 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی ترقی کا ہدف رواں برس بھی حاصل نہ ہوسکا

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق تنقید سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکومت نے وسط مدتی ورکنگ پیپر میں آئندہ سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف ساڑھے 6 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: معاشی شرح نمو میں کمی کی ذمہ دار غلط صوبائی پالیسیاں قرار

رواں سال زراعت کی خراب صورتحال کے بعد آئندہ سال کے لیے زراعت کی ترقی کا ہدف 3.48 ہونے کا امکان ہے۔ صنعتی ترقی کا ہدف 7۔7 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ مہنگائی کا ہدف 6 فیصد جبکہ فی کس آمدنی کا ہدف 17 سو ڈالر کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں