The news is by your side.

آرمی چیف کا پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطہ میں پاکستان میں صحت عامہ اور پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی پولیو مہم ہر سطح پر کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے اس عظیم مقصد کے لیے بل گیٹس کے تعاون کو سراہا اور پولیو سے پاک پاکستان یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں