تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حافظ قرآن اور اعزازی شمشمیر یافتہ جنرل عاصم منیر 17 ویں آرمی چیف ہیں

پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اب سے کچھ دیر بعد پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف کی حیثیت سے کمانڈ سنبھالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پُروقار تقریب اب سے کچھ دیر بعد آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر فجی اسکول جاپان اور آرمڈ فورسز کالج کوالالمپور تعلیم حاصل کی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے 1986 میں تربیت مکمل کی۔ یہ او ٹی سی میں 17 واں آفیسرز ٹریننگ کورس تھا۔ انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور بطور بریگیڈیئر راولپنڈی کور میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت رہے۔ وہ 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔

جنرل عاصم منیر ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دینے والے آرمی چیف ہیں۔

وہ 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کےعہدے پر فائزہوئے اور اکتوبر 2018 میں 23 واں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے اور اکتوبر2021 میں جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض تعینات کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آج ہوگی

جنرل عاصم منیرسعودی عرب میں ڈیفنس اتاشی تعینات ہوئے اور آپ حافظ قرآن ہیں۔ انہیں ہلال امتیاز ملٹری، تمغہ دفاع اور تمغہ جمہوریت سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ انسٹرکٹر میڈل سے بھی نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -