تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار بن گئے آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ پُروقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے بعد قومی ترانہ پڑھنے سے کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی جس کے بعد وہ پاک فوج کے سربراہ بن گئے۔

اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں پاک فوج کے بینڈ نے ملی نغموں اور علاقائی نغموں پر خوبصورت دھنیں پیش کیں۔ آرمی کالجز کے ڈرمز نے بھی فن کا مظاہرہ پیش کیا۔

 

تقریب کے آغاز میں سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ قرآن اور اعزازی شمشمیر یافتہ جنرل عاصم منیر 17 ویں آرمی چیف ہیں

جی ایچ کیو میں منعقدہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سابق عسکری قیادت سمیت وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت، اعلیٰ سول حکام اور میڈیا  کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -