تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوں گی، تھریسا مے اور جرمی کوربن میں سخت مقابلہ متوقع

لندن : برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، کنزویٹو پارٹی کی امیدوار تھریسا مے اورلیبرپارٹی کے امیدوارجرمی کوربن میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے باوجود برطانیہ میں میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، کنزویٹوپارٹی کی تھریسا مے اورلیبرپارٹی کے جرمی کوربن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہو گا اور رات دس بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ پورے ملک میں اس کے لیے 40 ہزار پولنگ مراکز قام کیے گئے ہیں۔

مانچسٹربم دھماکےسےقبل مختلف پولنگ سروے میں پیشگوئی کی جارہی تھی کہ تھریسامے باآسانی اکثریت حاصل کرلیں گی  لیکن اب صورتحال میں کسی حد تک تبدیلی کے آثاردکھائی دے رہے ہیں، تازہ سروے کے مطابق تھریسا مے کی مقبولیت دہشت گرد حملوں کے بعد کم ہوئی ہے۔

تھریسا مے کی کنزرویٹو اور جرمی کوربن کی لیبر پارٹی میں اب صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے، کنررویٹو پارٹی کی مقبولیت ساڑھے اکتالیس فیصد جبکہ لیبرپارٹی کی ساڑھے چالیس فیصد ہے۔

پارلیمنٹ کی چھو سو پچاس نشستوں کے لئے تین ہزارتین سو تین امیدوارمدمقابل ہیں، تیس پاکستانی نژاد بھی اسمبلی نشستوں کے امیدوارہوں گے، کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے کے لئے 326 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں۔


برطانیہ میں عام انتخابات، 30پاکستانی نژادامیدوارمیدان میں


برطانوی سیاست میں دو جماعتوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، دائیں بازو کی کنزرویٹو پارٹی اور بائیں بازو کی لیبر پارٹی جبکہ دیگر پارٹیوں میں اسکاٹش نیشنل پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ڈیموکریٹک یونیینسٹ، یوکپ، گرین پارٹی، ایس ڈی ایل پی شامل ہیں۔

واضح رہےکہ وزیراعظم تھریسا مے کی پارٹی کو اس وقت 330 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی حیثیت حاصل ہے جبکہ 229 اراکین کے ساتھ لیبر پارٹی مرکزی حزب اختلاف کی حیثیت رکھتی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -