تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن جماعت کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

لندن : برطانوی اپوزیشن پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارمز کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں اگلے مہینے شیڈول عام انتخابات سے قبل جاری مہم کے دوران اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی ویب سروس پر ہیکرز نے دوسرے روز بھی حملے کیے۔ انتخابات سے چند ہفتے قبل ہی لیبر

پارٹی کی ویب سائٹ کو بدترین ٹریفک کے ذریعے بند کرنے کو شش کی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لیبرپارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پارٹی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر مخصوص حملے کیے گئے ہیں لیکن ان حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا گیا ہے اور کوئی دستاویز چوری نہیں ہوئی۔

برطانیہ کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان نے دوسرے سائبر حملے کے حوالے سے کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فارمز کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور صارفین کو کچھ مختلف بھی نظر آئے گا جس کے لیے ہم فوری اور مستعدی سے مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اور دیگر ممالک 12 دسمبر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے سائبر حملے کرسکتے ہیں یا سوشل میڈیا پر سیاسی پیغامات پھیلانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب روس نے انتخابات میں مداخلت کے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔برطانیہ کی خفیہ ایجنسی سے منسلک نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کا کہنا تھا کہ پہلا حملہ سروس کی عدم دستیابی کے حولے سے کیا گیا اور یہ تیکنیک حملہ ویب سائٹ کو ڈاون کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کی نوعیت کے مطابق کسی فرد یا گروپ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا مشکل ہوتا ہے۔

لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مداخلت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی اور پہلا حملہ بہت شدید لیکن اس کو ہمارے سسٹم نے ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ چیزیں انتخابات کے حوالے سے ہیں تو میں ان چیزوں کے حوالے سے پریشان ہوں کیونکہ انتخابات کے دوران کسی سیاسی جماعت کے خلاف سائبر حملے مشکوک اور قابل پریشان ہیں۔

Comments

- Advertisement -