تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لندن پلان آگیا، اسمبلی مدت پوری ہونے پر الیکشن کا فیصلہ

لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا نیا پلان سامنے آگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی سیاست سے متعلق اہم فیصلت کیے گئے ہیں۔ الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت کسی دباؤ کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کی قیادت کی گرفتاریاں نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔ مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کو معاشی مسائل پر مشاورت کے لیے لندن بلایا گیا ہے

مشاورتی اجلاس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر ریلوے و ہوا بازی سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملکی معیشت سے متعلق مسلم لیگ (ن) اہم فیصلے لے چکی ہے، اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر اعلان کریں گے۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن اس سال ہوں گے؟ خواجہ آصف نے جواب میں کہا کہ کوئی نجومی نہیں کہ بتا سکوں الیکشن کب ہوں گے، ہم پر دباؤ صرف پاکستان کی عوام کا ہوسکتا ہے کسی اور کا نہیں، ہم پر صرف ہمارا ووٹر دباؤ ڈال سکتا ہے کوئی اور نہیں، چاہتے ہیں ملک میں استحکام آئے اور تباہی کا سدباب کیا جا سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عوام خودمختار ہیں، ہم اور اتحادی اپنا کیس عوام کے سامنے رکھیں گے، 48 گھنٹے میں ہم پاکستان کی عوام کو اعتماد میں لیں گے، جو بھی مشاورت کی ہے اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے، ہم تنہا کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اسٹیک صرف مسلم لیگ (ن) کا نہیں دیگر اتحادی جماعتوں کا بھی ہے، جب تک اتحادی آن بورڈ نہیں ہوں گے کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکتے۔

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جلد آپ کو فرنٹ فٹ پر کھیلتے نظر آئے گی، ملک میں افراتفری اور نفرت پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، نواز شریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -