بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

’’پاک فوج ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دے گی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام سروسز چیفس نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی دفاعی اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شرکا کو مغربی سرحد، کے پی، بلوچستان سے متعلق صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شرکا نے اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں کے دائرے میں تیز رفتار پیش رفت کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا گیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں